اڈیالہ جیل سے فرار قیدی ڈکیتی ، قتل ،اقدام قتل اور منشیات کے سنگین جرائم میں ملوث ہیں


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل راولپنڈی سے پیشی کیلئے لائے گئے 14 ملزمان پولیس کی آنکھوں پر مرچیں پھینک کر فرار ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق اڈیالہ جیل سے پیشی کیلئے لائے گئے 14 ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے فرار ہونے والے 4 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا، لیکن 10 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
قیدی وین میں ملزمان نے پہلے ہنگامہ آرائی کی اور پھر پولیس کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرارہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے فرار قیدی ڈکیتی ، قتل ،اقدام قتل اور منشیات کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ پولیس قیدیوں کو عدالت سے واپسی پر جیل لے جارہی تھی، قیدیوں نے پہلے ہنگامہ آرائی کی اور پھر اہلکاروں پر حملہ کیا، قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی پلاننگ جیل میں تیار کی تھی۔ پولیس نے جیل کے باہر سہولتکاری سے متعلق پولیس ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ملزمان کے فرار کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert