جعلی نوٹوں کو پکڑنے کا انتہائی آسان طریقہ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوٹوں یا کرنسی کے معاملات میں جعل سازی اور لوگوں کو دھوکہ دینے والے لوگوں کی کمی نہیں ہے ۔اس سے بچنے اور ان تمام حرکات کی روک تھام کے لئے اسٹیٹ بیک آف پاکستان نے اپنے تمام تر قوانین سخت کردیئے ہیں۔
اس کے علاوہ نوٹوں کا ڈیزائن بھی کچھ اس طرح تبدیل کیا ہے کہ اس قسم کے جعلی نوٹوں کی چھپائی مشکل یا شاید ناممکن ہوجائے۔
اسٹیٹ بیک کی جانب سے جعلی نوٹوں کی پہچان کے لئے چند سیکیورٹی فیچر بتائیں گئے ہیں اور ساتھ ہی تمام متعلقہ بینک کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں کہ ان تمام فیچرز کو نمایاں کر کے لوگوں کی ہدایت کے لئے چسپاں کیا جائے۔

آسان نکات :
اگر جھنڈا اپنا رنگ نہ بدلے تو وہ نوٹ جعلی ہے۔
ایک نوٹ پر قائداعظم کی تصویر کے قریب مالیت کا ہندسہ چھپا ہوتا ہے۔
اس چھپے ہونے ہندسے کی تصویر کو دیکھنے کے لیے نوٹ کو روشنی کے سامنے لاکر دیکھیں وہ ہندسہ جادوئی انداز میں نمودار ہوجائے گا۔
نوٹوں کا ہندسہ اردو رسم الخط میں نوٹ کے بائیں جانب اوپر پرنٹ ہوتا ہے۔
جب آپ کسی سطح پر نوٹ کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ ہندسہ نامکمل اعداد کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
جب نوٹ کو اٹھا کر دیکھا جائے اور اس پر سے روشنی آر پار ہو تو یہ ہندسہ مکمل نظر آتا ہے۔
جعل ساز یہ فیچر گہری اور ہلکے رنگوں میں پرنٹنگ کے ذریعے شامل کرتے ہیں مگر ہاتھ میں اٹھا کر دیکھنے کی صورت میں یہ جعلی نوٹ اصل کی طرح تبدیل نہیں ہوپاتا۔
کرنسی نوٹوں میں مزید متعدد فیچرز بھی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں جن کو چیک کرنے پر آپ نوٹوں کی شناخت کرسکتے ہیں۔