سشمیتا سین دانیال ظفر کی فین ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین گلوکار دانیال ظفر کی فین ہوگئیں . حال ہی میں دانیال ظفر کے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ سے لطف اندوز ہونے والی سشمیتا سین کی ایک ویڈیو نے ٹویٹر صارفین کی توجہ حاصل کی .


اداکارہ سشمیتا سین اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھیں جس کی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور دانیال ظفر کی خوب تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)


سابق مس یونیورس کی جانب سے اپنے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ کی تعریف پر دانیال ظفر بہت خوش دکھائی دیئے اور انسٹاگرام کی ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا تھا اس گانے کو کھلی فضا، تیز ڈرائیو میں سُنا جائے اس خواب کو آپ نے سچ کر دکھایا آپ کا بہت بہت شکریہ .

سشمیتا سین بھی خود کو روک نہیں پائیں اور انسٹاگرام پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دانیال آپ ایک اچھے انسان ہیں جب کہ آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آواز آپ کے دل کی آواز ہے . معروف اداکارہ نے لکھا کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے!! ماشاءاللہ .

. .

متعلقہ خبریں