پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی کا آپریشن، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد


دپنجگور(قدرت روزنامہ)ایف سی بلوچستان ساوتھ نے پنجگور کے علاقے پروم میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 آئی ای ڈیز (IEDs)، 6 راکٹ لانچر کے گولے، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹنگ کارڈ، ایل ایم جی (LMG) کے 1000 رانڈز، اسنائپر رائفل کے 400 رانڈز اور 3 عدد یو بی جی ایل (UBGL) گولے شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی بروقت اور مثر کارروائی کے نتیجے میں علاقے میں دہشت گردی کا ایک بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یہ خطرناک اسلحہ اور گولہ بارود ٹارگٹ کلنگ اور صوبے میں دیگر بڑی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا، جسے سیکیورٹی فورسز نے وقت پر قبضے میں لے کر تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert