کوئٹہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا مشکوک ڈرون پاک فضائیہ نے مار گرایا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کوئٹہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کو پاک فضائیہ (PAF) نے کامیابی سے نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس کا ملبہ ریلوے ہسپتال کے قریب جا گرا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور علاقہ محفوظ ہے۔
