جبلِ اُحد کے روح پرور مناظر: مدینہ میںموجود جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جبلِ اُحد مدینہ منورہ کے شمال میں واقع تقریباً سات کلومیٹر طویل ایک تاریخی اور بابرکت پہاڑ ہے، جو اپنی جغرافیائی اہمیت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لیے گہری مذہبی و جذباتی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ وہی عظیم مقام ہے جہاں 3 ہجری میں اسلامی تاریخ کا مشہور ‘غزوۂ اُحد’ لڑا گیا اور اسی کے دامن میں حضور اکرم ﷺ کے چچا سید الشہداء حضرت حمزہؓ سمیت 70 جلیل القدر صحابہ کرام مدفون ہیں۔ یہ پہاڑ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ محبت کے ایک انوکھے رشتے کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جس کے بارے میں آپ ﷺ نے خود فرمایا تھا کہ “اُحد وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں”؛
یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا بھر سے حج اور عمرہ کے لیے آنے والے لاکھوں مسلمان یہاں حاضری دے کر صحابہ کی قربانیوں اور اطاعتِ رسول ﷺ کے سبق کو تازہ کرتے ہیں۔
