دشمن بھارت کی پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش اب سازش نہیں رہی بلکہ باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے

چناب بیاس منصوبہ 9کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر کا پلان ہے، سرنگ کا مقصد دریائے چناب کے پانی کو دریائے بیاس میں منتقل کرنا ہے، منصوبہ 2029 میں مکمل ہوگا۔سینئر حامد میر کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی دریائے چناب کے پانی کوسرنگ کے ذریعے بیاس میں منتقل کرنے سازش کو ہم نے 3ہفتے قبل بے نقاب کردیا تھا، اب یہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ ہم جیونیوز پر سب سے پہلے بھارت کی طرف سے دریائے چناب کے پانی کو ایک سرنگ کے ذریعہ بیاس کی طرف منتقل کرنے کے منصوبے کو بے نقاب کیا اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہم نے اس منصوبے کو 2 جون کو بے نقاب کیا تھا اور اب تین ہفتے بعد یہ معاملہ ایک عالمی مسلئہ بن چکا ہے۔

حامد میر کہا کہ دشمن بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کیلئے کیا سازشیں کررہا ہے، اب وہ سازش سازش نہیں رہی، اب باقاعدہ انہوں نے اعلان کردیا ہے، ہماچل پردیش کے گورنر گوندر گپتا نے اس سازش کا پول کھول دیا ہے، چناب بیاس منصوبہ 9کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر کا پلان ہے، جس پر 2ہزار 325کروڑ بھارتی روپے لاگت آئے گی۔
سرنگ بنانے کا مقصد دریائے چناب کے پانی کو سرنگ کے ذریعے دریائے بیاس میں منتقل کرنا ہے۔ بھارت اس سرنگ کے ذریعے سالانہ 2 ملین ایکڑ فٹ پانی چناب سے موڑ لے گا۔ منصوبے پر کام کا آغاز 2026 میں ہوگیا ہے اور منصوبہ 2029 میں مکمل ہوگا۔بھارت کا یہ اقدام یواین واٹر کنونشن 1997اور ویانا کنونشن 1969کے آرٹیکل 60 اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ایک بھارت نے پاکستان کو بنجر بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ بلکہ وہ کہتے ہیں اگلے تین سالوں میں پاکستان میں ہریالی ختم کردیں گے۔ ایک انڈین صحافی نے کہا کہ پاکستان میں ہرا رنگ صرف پاکستانی پرچم دکھائی دے گا، ہم پاکستان سے ہریالی ختم کردیں گے۔

WhatsApp
Get Alert