آئی سی سی رینکنگ، تینوں فارمیٹس میں بابر اعظم ، کوہلی سے آگے

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں تو بابر اعظم سے پیچھے تھے ہی اب انہوں نے ٹیسٹ میں بھی ویرات کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی ٹیم کے سابق کپتان جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں صرف 26.50 کی اوسط سے 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اب حال ہی میں جاری ہونے والے ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم آٹھویں جبکہ ویرات کوہلی نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم 873 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی کا 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔اسی طرح ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ویرات ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہیں ۔