میں بوڑھا نہیں کلاسک ہو رہا ہوں، نعمان اعجاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف، سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ بوڑھے نہیں بلکہ دن بہ دن کلاسک ہوتے جا رہے ہیں۔نعمان اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں نعمان اعجاز سر پر سفید پگڑی باندھے آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔نعمان اعجاز کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں خود سے متعلق کہنا ہے کہ ’یہ ایک رشتہ ہے جسے وہ بیان نہیں کر سکتے، وہ بوڑھے نہیں ہو رہے بلکہ کلاسک ہوتے جا رہے ہیں۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)


نعمان اعجاز کی اس تصویر کے کمنٹ باکس میں اُن کے لاکھوں مداح اُن کے اس کیپشن کی تائید کر رہے ہیں اور نعمان اعجاز کو اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں پر خوب سراہ رہے ہیں۔