ایمباپے نے رونالڈو اور کلوزے کو پیچھے چھوڑ دیا،نیا عالمی ریکارڈ قائم


فرانس(قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس کے اسٹار فارورڈ کلیان ایمباپے نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
28 سالہ ایمباپے نے سویڈن کے خلاف راؤنڈ آف 32 کے میچ میں دو شاندار گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو 3-0 سے فتح دلا کر اگلے مرحلے میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس شاندار کارکردگی کے بعد ایمباپے کے ورلڈ کپ کیریئر میں مجموعی گولوں کی تعداد 18 ہو گئی، جس کے ساتھ انہوں نے جرمنی کے سابق عظیم اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کو پیچھے چھوڑ دیا۔
میچ میں دو گول کرنے کے بعد ایمباپے کے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مجموعی گولوں کی تعداد 10 ہو گئی، جو اس مرحلے میں کسی بھی فٹبالر کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے لیجنڈ رونالڈو کے پاس تھا، جنہوں نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں 8 گول کیے تھے، جبکہ فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے 7، 7 گولوں کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert