مینگو ڈپلومیسی،پاکستان کا76ممالک کے سربراہان کو 34ٹن آم تحفے میں دینے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتِ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ‘مینگو ڈپلومیسی’ مہم کے تحت دنیا بھر کے 76 ممالک کے سربراہانِ مملکت اور اہم سفارتی شخصیات کو مٹھاس سے بھرپور 34 ٹن سے زائد اعلیٰ معیار کے پاکستانی آم تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے مطابق، ان آموں کو 5 کلوگرام کے 6,896 باکسز میں پیک کر کے روانہ کیا جائے گا، جس میں سب سے بڑی کھیپ سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ اور چین کو بھیجی جا رہی ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے روایتی اور لذیذ پھل کی تشہیر کرنا اور برادر ممالک کے ساتھ سفارتی و دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

WhatsApp
Get Alert