ژوب میں موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں، مکانات گرنے کے واقعات میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
چیئرمین میونسپل کمیٹی امدادی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا

ژوب(قدرت روزنامہ)ژوب شہر اور مضافاتی علاقوں میں روز تیز ہواں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نئی آبادی میں مکانات گرنے کے تین مختلف واقعات پیش آنے کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق نئی ابادی کے علاقے میں چوبارہ مکان پر آ گرنے رہائشی مکان کا کمرہ گرنے سمیت تین مختلف حادثاث میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں خاتون تنزیلہ عمر 50 سال سلمان شاہ عمر 11 سال اور ماریہ بی بی عمر ڈھائی سال شامل ہے۔
جاں بق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ بران کاکڑ عملے سمیت موقع پر پہنچے جہاں امدادی کارروائیو۔ میں حصہ لیا جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا۔
