دعووں کے برعکس بلوچستان کے حالات اندازوں سے زیادہ خراب ہیں، طاقت کے استعمال، گولی اور زور زبردستی کے بجائے عوام کو امن اور روزگار دیا جائے، مولانا ہدایت الرحمان


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جانب سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)گوادرکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیاجس میں گوادر میں سرمایہ کاری،تعمیراتی شعبے کے فروغ،کاروباری مواقع،مقامی معیشت کی بہتری اور ترقیاتی امکانات پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیاگیا۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ دعووں کے برعکس بلوچستان کی حالات اندازوں سے زیادہ خراب ہے وفاق تماشائی نہ بنے اوردورسے بہٹھ کرتبصروں،طاقت کے استعمال،گولی زورزبردستی کے بجائے عوام کوامن نوجوانوں کو روزگار تاجروں کیلئے بارڈرزکت دروازے کھولنے کیساتھ احتجاج کرنے والوں کے دیرینہ مسائل وجائزمطالبات حل کریں۔سیاسی قیدیوں کورہاقانونی آئینی حقوق دیے جائے۔ گوادر اپنی جغرافیائی اہمیت،ساحلی محلِ وقوع اور وسیع معاشی امکانات کے باعث ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی میں نجی شعبے کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور سرمایہ کاری کے فروغ سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔عشائیہ تقریب میں آباد کے وفد کی قیادت چیرمین حسن بخشی نے کی جبکہ وفد میں عفان قریشی،حاجی غائی،فصیح الدین قریشی،محمدعامر خان،محمودمسعود، شبیر بلوچ،محمود احمد خان،نعیم خان، عبدالسلام،سید افضل حمید،جنیدتالو،کامران قریشی،فیصل ادریس، جنید تائی،فہداحسن، ریان فہداورہمایوں قادرسمیت دیگر اراکین شریک تھے۔ عشائیہ کے موقع پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے وفد کے اراکین کو بلوچی ثقافت کی علامت کے طور پر بلوچی چادر پیش کی، جبکہ آباد کے وفد نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے گوادر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے گوادر میں سرمایہ کاری،تعمیراتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا

WhatsApp
Get Alert