نوازشریف آج کیوں وزیراعظم نہیں ؟کیونکہ نظام خائف رہتا ہے کہ وہ کہیں پھرسر نہ اٹھالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ نوازشریف آج کیوں وزیراعظم نہیں ؟ کیونکہ نظام خائف رہتا ہے کہ وہ کہیں پھرسر نہ اٹھالے، نوازشریف میں تھوڑی سی رمک ہے کہ وہ تھوڑا سا سراٹھاتے ہیں تو کچل دیا جاتا ہے۔انہوں نے ہم نیوز ٹی وی پروگرام میں پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگ جمہوری ہیں، ملک جمہوری ہے لیکن ہمیشہ ملک کی جمہوریت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت سلب کرنے کی نہ صرف کوشش کی گئی بلکہ کوشش کامیاب بھی ہوئی۔
پیپلزپارٹی کو دیکھ لیں 1977 کے بعد ان کو منظر سے ہٹایا گیا اور ان کے قائد کو عدالتی قتل کیا گیا، اس کے بعد پیپلزپارٹی پر حملہ کیا لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، کراچی میں ایک جماعت ایم کیوایم کھڑی کردی گئی۔
جن کا مقصد پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا تھا۔لیکن فیصلہ عوام کرتے ہیں، ہر سیاسی جماعت پر اس ملک میں حملہ ہوا۔
نواز شریف پرانی تنخواہ پر نوکری کرنے کیلئے تیار!
سلمان اکرم راجہ کی انکشافات سے بھرپور گفتگو#HumNews #SalmanAKramRaja @salmanAraja pic.twitter.com/bnNNoscJCY— HUM News (@humnewspakistan) July 1, 2026
میں نے 45سال سیاست کو قریب سے دیکھا اب اندر آکر بھی دیکھ لیا، جمہوری نظریہ رکھنے والے لوگوں کو چن چن کر سیاست سے باہر کردیا جاتا ہے، سیاست میں صرف ان لوگوں لایا جاتا ہے جو تابع ہوتے ہیں، اس کیلئے ایک سلیکشن ہوتی ہے، میرے جیسا شخص اس نظام کو قبول نہیں ، سوا لاکھ ووٹوں کے باوجود مجھے الیکشن نہیں جیتنے دیا گیا،ان کو پتا ہے کہ بولے گا اور ہمارے قابو میں نہیں آئے گا۔
80 کی دہائی میں دیکھ لیں کون سے خاندان سامنے آئے ، نوازشریف میں تھوڑی سی رمک ہے وہ تھوڑا سا سراٹھاتے ہیں پھر کچل دیا جاتا ہے۔ اب لگتا ہے کہ وہ پرانی تنخواہ پر نوکری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آج نوازشریف کیوں وزیراعظم نہیں ، کیونکہ نظام ان سے خائف رہتا ہے کہ کہیں پھر نہ سر اٹھالے، اسی طرح دیگر جماعتوں کے ساتھ کیا گیا، بے نظیر آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ ہر جماعت کو ملک میں پیغام دیا گیا، تابع ہوکر سیاست کرو گے تو سیاست آگے بڑھے گی۔ مجھ پر بھی سوشل میڈیا پر نامعلوم اکاؤنٹس سے حملے ہوتے ہیں، میں پیشہ ور سیاستدان نہیں ہوں، عمران خان نے کہا تو سیاست میں آگیا، جب تک ہوسکے گا سیاست کرو ں گا ورنہ واپس وکالت میں چلا جاؤں گا۔
