روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 8 افراد ہلاک


روس(قدرت روزنامہ)روس نے ایک دفعہ پھر یوکرینی دارالحکومت کیف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی اور 6 منزلہ رہائشی عمارت بھی گر گئی۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے علاقوں دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا میں میں واقع ائیرپورٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert