برطانوی پارلیمنٹ میں فضا علی کو ’خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا‘ کیلئے ایوارڈ سے نواز ا گیا


برطانيه(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ‘خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا کے لیے عوامی آواز'(Public Voice For Women’s Respect & Responsible Media) کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، ماہرین صحت اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
MAX-Able Global CIC کی جانب سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں معاشرے، خواتین کو بااختیار بنانے، ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور فنون کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے افراد کو سراہا گیا ہے۔
ایوارڈ وصول کرتے وقت اداکارہ کے ہمراہ ان کے شوہر اعجاز خان اور بیٹی بھی موجود تھی۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں انہیں ایوارڈ حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فضا علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے میرے کام کو سراہا گیا ہے، یہ ایوارڈ صرف میرے لیے نہیں ہے پاکستان میں ان سب خواتین کیلئے ہے جو محنت کرتی ہیں، زندگی میں مشکلات سے لڑتی ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرکے کامیاب ہوتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert