رجب بٹ اور درفشاں سلیم کی شادی کی افواہیں، آخر حقیقت کیا ہے؟

درفشاں سلیم اور رجب بٹ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم اور یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ شادی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجب بٹ اور درفشاں سلیم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم بعد ازاں دونوں شخصیات کی جانب سے ان دعوؤں کی تردید سامنے آگئی۔


رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے حوالے سے جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ درفشاں سلیم کا ردعمل ان کی میک اپ آرٹسٹ نشوا انجم کے ذریعے سامنے آیا جنہوں نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آیا۔ متعدد صارفین نے غیر مصدقہ اور من گھڑت خبروں کے پھیلاؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شخصیات کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert