جیل اصلاحات کرنی ہیں تو آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے، سہیل آفریدی

عمران خان کی صحت جیل میں خراب ہوئی، عمران خان ناحق قید ہیں ان کے بھی حقوق ہیں ان کا علاج ذاتی معالجین سے کرایا جائے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات کرنی ہیں تو اس کا آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے، عمران خان ناحق قید ہیں انہیں اہل خانہ سے ملنے دیا جائے۔
اسلام آباد میں جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولیات مانگ لیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتیوں کے انتظار گاہ بنائی جائے، عمران خان کی صحت جیل میں خراب ہوئی، عمران خان ناحق قید ہیں ان کے بھی حقوق ہیں ان کا علاج ذاتی معالجین سے کرایا جائے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں قیدیوں کو تمام سہولیات دی جا رہی ہیں، جمہوریت میں جلسے کی اجازت ہوتی ہے، یہاں جلسہ ہوتا ہے تو ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے، کم سن بچوں پر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ان کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات کرائی جائے، بانی کی بہنوں کی ملاقات اگر نہیں ہوسکتی تو ان پر واٹر کینن کا استعمال نہ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین اور فیملی تک رسائی دی جائے۔
کانفرنس سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی خطاب کیا۔
چیف جسٹس کا خطاب
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کانفرنس میں تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، زیر التو کیسز کو نمٹانے میں پیشرفت ہوٸی، جیلوں کی حالت زار بہتر بنانا آٸینی طور پر صوبوں کی ذمہ داری ہے، نظام انصاف میں قیدیوں کے حقوق کے تحظ کو کلیدی حیثت حاصل ہے، نظام انصاف میٍں احتساب کو یقینی بنایا جارہا ہے، جیلوں میں صحت اور پانی کی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہیں، فوج داری نظام انصاف کسی بھی معا شرے میں اہمیت کا حامل ہے، جیلوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے صوباٸی کمیٹیاں بناٸی گٸی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert