پہلی بار پیزا کا ذائقہ چکھنے والی بچی کے تاثرات ۔۔۔ سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چھوٹے بچے جو بھی پہلی بار کرتے ہیں وہ لمحہ والدین اور گھروالوں کےلیے زندگی بھر کےلیے یادگار ہوجاتا ہے۔انٹرنیٹ کے زمانے میں ان یادگار لمحات کو انسان دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتا ہے، ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کمسن بچی کو پہلی مرتبہ پیزا کا ذائقہ چکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بچی کی عمر اتنی کم ہے کہ وہ اپنے جذبات اور ذائقہ زبان سے بیان نہیں کرسکتی لیکن اس کے چہرے تاثرات نے سارا ماجرا بیان کردیا۔

ویڈیو بچی کی ماں نے اس وقت بنائی جب وہ اپنی بیٹی کو پیزا کھلارہی تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی بچی نے پیزا کا ایک لقمہ منہ میں رکھا تو لذت بھرے احساس سے بچی کی آنکھیں بند ہوگئی اور وہ خوشگوار لمحے کا بھرپور لطف اٹھانے لگی۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ اور محبت بھرے تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘بچی کا تاثرات انمول ہیں، مجھے بخوبی اندازہ ہورہا ہے’۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘اس پیزا نے بچی کی روح کو چھو لیا ہے’ جب کہ ایک تیسرے صارف نے اس ویڈیو کو پیزا کی تشہیر کا ذریعہ قرار دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by wholesome | memes | funny ♡ (@wholesomeversse)