حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ، علی حیدرآبادی اور سمیع رشید پر کڑی تنقید
یہ ہمارے سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں، ان جاہلوں کو ہماری عوام فالو کرتی ہے، جو بچے ان کو فالو کرتے ہیں، وہ اپنی تربیت کا ستیاناس کر رہے ہیں، بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ویوز اور شہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں غیر ذمہ دارانہ اور متنازع مواد بنانا ایک تشویشناک رجحان بنتا جا رہا ہے، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز ویوز لینے کے چکر میں ہر حد پار کر رہے ہیں، یہاں تک کہ طلاق جیسے معاملات کو بھی سوشل میڈیا کانٹینٹ بنا دیا گیا ہے۔ جس پر اب حکومتی شخصیات بھی کھل کر ردعمل دے رہی ہیں۔
اسی معاملے پر چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز رجب بٹ، علی حیدرآبادی اور سمیع رشید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے مذکورہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل ایسے لوگوں کو فالو کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان افراد کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں وہ اپنی تربیت اور اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس لیے والدین کو فوری طور پر اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
