حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert