پی ٹی آئی کے الیکشن بائیکاٹ سے آزاد کشمیر انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
الیکشن بائیکاٹ سے ان لوگوں کے مئوقف کو تقویت ملتی ہے جو الیکشن نہیں چاہتے،پی ٹی آئی کو امن وامان خراب کرنے والوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہیئے، سینیٹر رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے الیکشن بائیکاٹ سے آزاد کشمیر انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، الیکشن بائیکاٹ سے ان لوگوں کے مئوقف کو تقویت ملتی ہے جو الیکشن نہیں چاہتے ۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اتحادی جماعت کے سربراہ ہیں جواب نہیں دیا ان کا احترام ہے،12سیٹوں والا بیان غلط منسوب کیا گیا، ہم تو 44سیٹیں جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پی ٹی آئی کے الیکشن بائیکاٹ سے آزاد کشمیر انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آزاد کشمیر انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، آزاد کشمیر انتخابات میں امیدواروں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے، انتخابات میں ہرحلقے سے حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد ڈبل فیگر میں ہے۔
بائیکاٹ کرنے والوں کے پاس انتخابات کیلئے امیدوار ہی نہیں ہیں، مشکلات کتنی ہی کیوں نہ ہوں ، انتخابات میں حصہ لینا چاہیئے ۔
الیکشن بائیکاٹ سے ان لوگوں کے مئوقف کو تقویت ملتی ہے جو الیکشن نہیں چاہتے۔ پی ٹی آئی نے اسی مقصد کیلئے بائیکاٹ کیا جو انتہائی نامناسب ہے۔
وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں امن وامان خراب کرنے والوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت دن بدن کم ہورہی ہے ۔ وزیراعظم کی مذاکرات کی آفر پر بھی پی ٹی آئی نے ڈپلومیٹک جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کو کوئی ایڈوائس جاری نہیں کرسکتے وہ کانفرنس کے میزبان تھے، یہ ان کی صوابدید ہے کہ کس بات کو آن ایئر کریں یا کس بات کو نہ کریں۔
