دیپیکا اپنی سالگرہ والے دن کیا کچھ کرتی رہیں؟ رنویر سنگھ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی گزشتہ روز 36ویں سالگرہ تھی اور اس دن کو اداکارہ نے کیا کچھ کرتے ہوئے گزارا ہے اس سے متعلق اداکار رنویر سنگھ نے بتایا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا ان دنوں اپنی نئی فلم ’گہرائیاں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)


رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ جو کہ اداکارہ کے شوہر بھی ہیں انہوں نے اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنی سالگرہ والے دن اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کو بالی وڈ کی معروف شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے جس میں اداکارہ کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا ، کرینہ کپور و دیگر کے نام فہرست میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو کہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر اور پروڈکشن ہاؤس کی مالکن بھی ہیں۔
اداکارہ نے فلموں کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2006 میں کیا تھا جس کے بعد وہ اب اپنی بہترین اداکاری اور صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ۔اداکارہ دیپیکا نے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان کا نام سرفہرست ہے۔