صبا قمر کو مداح نے شادی کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کو مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔اداکارہ صبا قمر کو مداح نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شادی کی پیشکش کی۔
مداح کی جانب سے کہا گیا کہ میں اداکارہ سے 50 برس کی عمر میں بھی شادی کا خواہشمند ہوں لیکن میرا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مداح نے لکھا کہ میں اس معاملے پر بہت سنجیدہ ہوں اور کسی قسم کا مذاق نہیں کر رہا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


صبا قمر کو مداح کی جانب سے پروپوزل کو شیئر کرتے ہوئے رافع محمود نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آ گیا اور اس بار شادی سے متعلق سوچ لو۔
صبا قمر نے مذکورہ پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “قبول ہے” کا لفظ مجھے راس نہیں آتے۔