کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیاہے . چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تکلیف اور مشکل میں ہیں، تاریخ میں پاکستان کے معاشی حالات ایسے خراب نہیں ہوئے .
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے لوگ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالا .
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، مجھے آپ کی مدد اور ساتھ کی ضرورت ہے . بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا، موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیاہے .
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام آرڈیننس کے ذریعے چل رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اختیارات دئیے ہیں، چھینے نہیں . چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے صوبوں کو حقوق ملیں، بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے چاہتے ہیں پنجاب میں بھی سندھ جیسے بلدیاتی نظام ہو، چاہتے ہیں پنجاب کے بلدیاتی کو مزید مضبوط نظام بنایاجائے،