دبئی ایکسپو:وزیراعظم عمران خان کا اعزازپاکستان کا اعزاز:اعلانات ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا اعزازپاکستان کا اعزاز:اعلانات ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیاسی قیادت کے دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے ،اس سلسلے میں تازہ جو اعزاز پاکستان کے لیے بتایا جارہا ہے اس سلسلے میں‌ وزیر اعظم عمران خان کو دبئی ایکسپو میں انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، تقریب اتوار کو ہوگی۔
دبئی ایکسپو میں اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات کے اعتراف میں دبئی کے ولی عہدمحمدبن راشد المکتوم کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سےنوازاجائے گا، تقریب اتوار کو دبئی ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ہوگی۔یاد رہے نومبر 2021 میں وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے شعبے میں خدمات اور کاوشوں کے اعتراف میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ جیتا تھا۔
یہ بھی یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی ایک اعزاز وزیراعظم عمران خان کومل چکا ہےجس میں وزیر اعظم نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ جیتا۔عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا تھا، جہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔
خیال رہے عمران خان نے 21 سال کے شاندار کرکٹ کیریئر میں پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے 362 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میں 3,807 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 182 اور 3,709 رنز بنائے۔دوسری طرف اس وقت سوشل میڈیا پریہ گفتگو چل رہی ہے کہ بہرکیف تمام ترکمزوریوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان پاکستان کوعالمی فورم پر ایک کامیاب ملک کے طورپرپیش کرنے میں‌ کامیاب ہیں اور یہ ہی نہیں‌بلکہ اب تو اقوام متحدہ اور دیگرملکوں کی طرف سے کئی اعزازات کا اعلان ہوچکا ہے جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے

Recent Posts

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

5 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

10 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

15 mins ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

21 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

30 mins ago

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے…

36 mins ago