’آکٹاگون‘: مصر میں 22 ہزار ایکٹر رقبے پر پھیلے نئے ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا افتتاح کردیا گیا

مصر(قدرت روزنامہ)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کے روز ملک کے نئے اسٹریٹجک کمانڈ ہیڈکوارٹر کا افتتاح کر دیا جسے آٹھ باہم جڑی ہوئی عمارتوں کے باعث ’آکٹاگون‘ (Octagon) کا نام دیا گیا ہے۔
یہ وسیع و عریض کمپلیکس قاہرہ سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق میں واقع مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت ’نیو ایڈمنسٹریٹو کیپیٹل‘ کے مرکز میں قائم کیا گیا ہے۔
موكب مهيب يليق بعزيز مصر 🇪🇬🇪🇬🇪🇬
لحطة وصول فخامة الرئيس عبد الفتاح السيسي إلى مقر القيادة الاستراتيجية بالعاصمة الجديدة.. رمز الجمهورية الجديدة ودولة ٣٠ يونيو pic.twitter.com/4Gsta4oWj6— Loay Alkhteeb (@LoayAlkhteeb) July 4, 2026
افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصری صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ یہ منصوبہ کمانڈ، کنٹرول اور آپریشنز مینجمنٹ کے نظام میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔
مصری حکام کے مطابق آٹاگون دنیا کا سب سے بڑا مکمل تعمیر شدہ فوجی اور قومی سلامتی کا ہیڈکوارٹر ہے جس کا مجموعی قابل استعمال رقبہ تقریباً 47 لاکھ مربع میٹر جبکہ کل اراضی 22 ہزار ایکڑ ہے۔
بحضور الرئيس السيسي.. اصطفاف أبطال القوات المسلحة خلال افتتاح مقر القيادة الاستراتيجية للدولة المصرية #الأوكتاجون 🇪🇬 #ON pic.twitter.com/xmZCucWwuB
— ON (@ONTVEgy) July 5, 2026
حکام کے مطابق آکٹاگون مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا دفاعی ہیڈکوارٹر ہوگا، جہاں کمانڈ، کنٹرول، مواصلات اور مصنوعی ذہانت کے نظام کو یکجا کیا گیا ہے، تاہم اس منصوبے کی لاگت کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
