رضا ڈار گینگ کے BOSS کے ثاقب چدھڑ سے بھی روابط کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ڈیفنس میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغواء اور زیادتی کیس کے مرکزی ملزم وحید طاہر المعروف “باس” کے حوالے سے صحافی محمد عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم وحید اسی بدنامِ زمانہ بین الصوبائی گردہ نکالنے والے مافیا گینگ کا سرگرم حصہ رہا ہے، جس میں ماضی میں ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ بھی نامزد رہ چکے ہیں۔
صحافی محمد عمیر کے مطابق غیر ملکی لڑکیوں پر بدترین تشدد اور تاوان کیلئے اعضاء نکالنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم وحید عرف باس کوئی اکیلا مجرم نہیں ہے بلکہ وہ اسی منظم انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا اہم مہرہ رہا ہے جس کا حصہ ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ بھی تھے۔ انکشاف ہوا ہے کہ ثاقب چدھڑ اور ملزم وحید دونوں کا براہِ راست اور قریبی تعلق پاکستان میں غیر قانونی لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر فواد ممتاز سے تھا، ڈاکٹر فواد ممتاز پاکستان کی تاریخ میں غیر قانونی طور پر جگر اور گردوں کی پیوند کاری کے متعدد مقدمات میں ناصرف مرکزی ملزم رہے ہیں بلکہ قانون کے مطابق مجرم بھی قرار پا چکے ہیں۔
ثاقب چدھڑ/باس وحید/ڈاکٹر فواد
غیر ملکی خواتین کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم وحید عرف باس اسی گردہ نکالنے والے گینگ کا حصہ نکلا جس کا حصہ لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ تھے۔ ثاقب چدھڑ اور وحید دونوں کا تعلق ڈاکٹر فواد ممتاز سے تھا، فواد ممتاز پاکستان میں غیر قانونی طور پر… pic.twitter.com/mzX1Wyfgn2
— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 6, 2026
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزم میاں وحید طاہر محض ایک اغواء کار یا نشے کا عادی مجرم ہی نہیں ہے بلکہ اس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں معصوم شہریوں کے گردے غیر قانونی طور پر نکالنے کے لیے باقاعدہ عارضی آپریشن تھیٹر بھی قائم کر رکھا تھا، وہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے مکروہ دھندے میں ملوث رہا ہے اور اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ لڑکیوں کو 15 لاکھ ڈالر نہ دینے پر جو اعضاء بیچنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، وہ مبینہ طور پر اس کے پاس موجود اسی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
