سعودی عرب میں گاڑیاں عنقریب ہائیڈروجن پر چلیں گی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی معروف کمپنی آرا مکو نے مملکت میں ہائیڈروجن پر چلنے والی گاڑیوں کی تیاری پر غور شروع کردیا ، آرا مکو نے مملکت میں ہائیڈروجن پر چلنے والی گاڑیوں کی تیاری پر غور شروع کردیا ‘ داکار ڈیزرٹ ریلی کے تیسرے سعودی ایڈیشن میں پہلی بار ہائیڈروجن سے چلنے والا ٹرک بھی شریک ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اس مہینے داکار ڈیزرٹ ریلی کا تیسرا سعودی ایڈیشن ہورہا ہے جہاں پہلی بار ہائیڈروجن سے چلنے والا ٹرک بھی شریک ہوگا ، اس پر بات کرتے ہوئے سعودی آرامکو میں ٹیکنیکل سروسز کے سینئر نائب صدر احمد عبدالرحمن السعدی نے العربیہ نیٹ کوبتایا کہ سعودی آرامکو نے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جن میں جوسین JOSEN کے ساتھ ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت بھی شامل ہے ، جوسین کے ساتھ مفاہمت نامے کا مقصد مملکت میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں بنانے کے لیے ایک جدید سہولت کے قیام کی فزیبلٹی پر تبادلہ خیال کرنا ہے ، یہ شرکت ہائیڈروجن کو کم کاربن ایندھن کے طور پر تیار کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو نے اپنے تحقیقی مراکز کے ذریعے ایندھن کی ٹیکنالوجیز تیار کرنے پر کام کیا ہے ، جون 2019ء میں اس نے ایئر پروڈکٹس کا افتتاح کیا ، وادی ظہران میں مملکت میں کاروں کے لیے پہلے ہائیڈروجن فیولنگ اسٹیشن ، ایئر پروڈکٹس کے نئے ٹیکنالوجی سینٹر کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا گیا ، یہ اسٹیشن ہائیڈروجن فیول سیلز سے چلنے والی ٹویوٹا میرائی الیکٹرک گاڑیوں کے ابتدائی بیڑے کے لیے ہائی پیوریٹی کمپریسڈ ہائیڈروجن والی گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔