لاہور (قدرت روزنامہ) تھائی ائیرویز کا کئی ماہ بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، پاکستان کے 3 شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شمار ہونے والی تھائی ائیرلائن نے بین الاقوامی سفر کرنے والے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی ایئرویز نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے پاکستان کیلئے اپنے فلائٹ آپریشن کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت تھائی ائیرویز کی جانب سے یکم فروری سے 3 پاکستانی شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گئیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تھائی ائیرویز کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار 12 دو طرفہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
سب سے زیادہ بنکاک اور لاہور کے درمیان پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
بنکاک سے لاہور کے لیے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ تھائی ائیرویز نے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ تھائی ائیرویز نے کرونا وبا کے پھیلاو کے باعث پاکستان کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا، جو اب کئی ماہ بعد دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…