تھائی ائیرویز کا کئی ماہ بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) تھائی ائیرویز کا کئی ماہ بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، پاکستان کے 3 شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی . تفصیلات کے مطابق دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شمار ہونے والی تھائی ائیرلائن نے بین الاقوامی سفر کرنے والے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی ایئرویز نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے پاکستان کیلئے اپنے فلائٹ آپریشن کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
اس فیصلے کے تحت تھائی ائیرویز کی جانب سے یکم فروری سے 3 پاکستانی شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گئیں . مزید بتایا گیا ہے کہ تھائی ائیرویز کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار 12 دو طرفہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی .

سب سے زیادہ بنکاک اور لاہور کے درمیان پروازیں آپریٹ ہوں گی . بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی .

بنکاک سے لاہور کے لیے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی . تھائی ائیرویز نے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی شروع کردیا ہے . واضح رہے کہ تھائی ائیرویز نے کرونا وبا کے پھیلاو کے باعث پاکستان کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا، جو اب کئی ماہ بعد دوبارہ بحال کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں