کوئٹہ: زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشتگردوں کا حملہ٬9 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشتگردوں کا حملہ۔ایس پی قدوس دہوارزیارت كے مطابق حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاران شہید ہوگئے ہیں۔شہید ہونے والوں میں دوایس ایچ او سمیت نواہلکار شامل هيں ۔شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان شامل هيں۔شہداء کو ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کیاگیاہے۔حملے پولیس اہلکاروں پر گیا ہے۔گزشتہ رات سے دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
