مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، بارشوں کا امکان
لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جو صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا باعث بنے گا۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ حال ہی میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے شہر میں دھند اور فضائی آلودگی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔
جس کے نتیجے میں شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح دن کے اوقات میں 70 ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے باعث شہر سمیت صوبے بھر میں رات کے اوقات میں دھند دوبارہ سر اٹھائے گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔