11سالہ بچی سے تدریسی کمرہ میں فحش حرکات کرنے والا استاد گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) ملت پارک پولیس نے 11سالہ بچی سے تدریسی کمرہ میں فحش حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایاگیاہے کہ ملت پار کے علاقہ میں مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں استاد نے اکیلی بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایااوربچی کے ساتھ فحش حرکات کرتا رہا ۔ اطلاع ملنے پر ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری نور احمد کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزم قاری نور احمد نے اعتراف جرم کر لیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیاگیا ۔ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2022ء) ملت پارک پولیس نے 11سالہ بچی سے تدریسی کمرہ میں فحش حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایاگیاہے کہ ملت پار کے علاقہ میں مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں استاد نے اکیلی بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایااوربچی کے ساتھ فحش حرکات کرتا رہا ۔

اطلاع ملنے پر ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری نور احمد کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم قاری نور احمد نے اعتراف جرم کر لیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیاگیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملزمان متاثرہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک مکان میں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ وہ گھر جانے کے لئے حافظ آباد روڈ مان اسٹاپ پر کھڑی تھی، کہ کار پر سوار 4 سفاک ملزمان نے گاڑی روکی اور اسے زبردستی کار میں بٹھا لیا۔ جس کے بعد ملزمان اسے نامعلوم مقام پر ایک مکان میں لے گئے اور خاتون کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنایا، اور بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے گینگ ریپ کا مقدمہ تھانہ لدھے والہ وڑائچ میں درج کر لیا گیا ہے، اور خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں آئے روز زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ دو روز قبل ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے سد باب کے لیے وزارت قانون و انصاف نے ”انسداد جنسی زیادتی، تحقیقات اور مقدمہ ایکٹ 2021” کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
”انسداد جنسی زیادتی، تحقیقات اور مقدمہ ایکٹ 2021” کے مؤثر نفاذ کے لیے کمیٹی کی تشکیل انسداد عصمت دری (تحقیقات اور مقدمہ) ایکٹ 2021ء (آرڈیننس نمبر XVI) 2020ء کے سیکشن 15 کی ذیلی دفعہ 1 کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔