دکی: تحصیل لونی میں کچی سڑک پر بم دھماکہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

دکی(قدرت روزنامہ)دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں کچی سڑک پر نصب بم پھٹنے سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کی ایک کچی سڑک پر بم چھپایا گیا تھا، جس پر موٹرسائیکل کے چڑھتے ہی زوردار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ قوم مری، سکنہ کلی ڈنیمہ، تحصیل لونی کے نام سے ہوئی ہے۔
