پاکستان کے سابق کپتان لیجنڈ انضمام الحق پشاور زلمی کے صدر مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق پشاور زلمی کا صدر مقرر کردیا گیا ،انضمام الحق گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی سے بطور مینٹور منسلک رہے۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ انضمام الحق لیجنڈ ہیں اور ان کی شمولیت سے زلمی کرکٹرز کو بھرپور فائدہ ہوگا ، خصوصا زلمی کے نوجوان کرکٹرز کو انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا