ایران کے قشم جزیرے اور بندرعباس میں دھماکے : ایرانی میڈیا

تهران(قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی ساحلی شہر سرک میں دھماکے سنے گئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے قشم جزیرے اور بندرعباس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بندرعباس میں دشمن نے فش پائر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، حملے میں عام ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کو آگ لگی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرک کے کمرشل پائر پر امریکی حملہ سے میزائل کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران پر امریکی حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان عراق سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
