پی ایس ایل 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے ۔لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر کرکٹرز کی بڑے کٹ آؤٹ سجا دئیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور میں جاری بارش کے باوجود کرکٹ فینز کرکٹرز کی بڑے کٹ آؤٹ کے ساتھ تصاویر بنانے پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔