’امید ہے پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان نے ثالثی کا تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک سے دیرینہ تعلقات کے باعث پاکستان ہی یہ کردار ادا کر سکتا ہے۔
نیٹلی بیکر نے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
امریکی ناظم الامور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی سمجھے جانے پر خوشی ہوتی ہے، رواں سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کروں گی۔
