انوشکا شرما، جھولن گوسوامی کے کردار میں مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اسکرین پر فلم’چکدا ایکسپریس‘ کےساتھ واپسی سے مداح زیادہ متاثر نہیں ہوسکے۔انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ میں بنگالی کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ بھارتی عوام کو اس کردار کو نبھانے کے لیے اداکارہ کی جانب سے اپنایا گیا بنگالی لہجہ اور سانولی رنگت زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔
چکدا ایکسپریس، جو کہ انوشکا کی تین سال کے بعد پہلی فلم ہے، فلم کے پہلے ٹیزر میں اداکارہ بھارت کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن کے کردار میں بنگالی لہجے میں بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔فلم کے ٹیزر کے آغاز پر اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’کنٹو چنتا کورو نا یعنی (آپ پریشان نہ ہوں)‘۔
انٹرنیٹ صارفین کو انوشکا شرما کا بنگالی لہجہ پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے بنگالی لہجے کو (کرنج) یعنی(خوفناک) قرار دے دیا ہے۔جبکہ ایک مشہور انسٹاگرام پیج ڈائیٹ سیبیا نے فلم میں کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’ایک بنگالی اداکارہ اس کردار کے ساتھ زیادہ انصاف کرتی‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Diet Sabya (@dietsabya)


پیج کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ’آئیے اس فلم کو (کونکنا سین شرما) کے ساتھ دوبارہ بنائیں کیونکہ پھر یہ فلم دیکھ کر دن بہترین ہوگا‘۔دوسری جانب بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارفین کا بھی یہی خیال ہے کہ’انوشکا شرما ایک شاندار اداکارہ ہیں لیکن ایک بنگالی ہونے کے ناطے انہیں اداکارہ کے فلم میں اس عجیب و غریب لہجے نے پریشان کردیا ہے‘۔
جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے بھی فلم میں کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بنگالی انڈسٹری میں کچھ اچھی اداکارائیں ہیں جویہ کردار ادا کر سکتی تھیں‘۔


صارف نے مزید لکھا کہ’لیکن نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ہمیں ابھی بھی بالی ووڈ کی ایک مقبول اداکارہ کو ہی دَکھانا ہے، اس کےچہرےپر میک اپ کی ایک تہہ لگاکرجس کے بعد بھی رنگت صحیح سے سانولی نہیں نظر آرہی، اورلہجہ بھی صحیح نہیں ہے!

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ انوشکا شرما کی اس نئی فلم’ چکدا ایکسپریس‘ کا پہلا ٹیزر ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر موجود نیٹ فلیکس انڈیا کے آفیشل چینل پر شیئر کردیا گیا ہے۔