امن و امان کی مخدوش صورتحال؛ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل کوئٹہ میں متوقع ‘ آرمی چیف سمیت سول و عسکری قیادت شریک ہوگی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کوئٹہ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert