’چند روز میں صحت کے نظام پر دباؤ آسکتا ہے‘ معاون خصوصی صحت نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں صحت کے نظام پر دباؤ آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت لاک ڈاون کی کوئی ضرورت نہیں، جہاں کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں مقامی سطح پر پابندیوں کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں اور موجودہ صورتحال کو غور سے دیکھ رہے ہیں ، اگلے چند روز میں صحت کے نظام پر دباؤ آسکتا ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ عوام ماسک پہنیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ہوگئی جب کہ وباء سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ گزشتہ روز عالمی وباء کی وجہ سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس وقت 609 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ ایک ایک مرتبہ پھر مثبت آیا ہے ، اس سے پہلے مارچ 2021ء میں بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند گھنٹوں کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

11 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

27 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

37 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

40 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

51 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

54 mins ago