ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، امریکی نائب صدر کی دھمکی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو اسے امریکی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی نائب صدر نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایرانی ہرمز نہیں کھولتے اور جہازوں پر فائرنگ بند نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی معاہدہ یہ تھا کہ اگر ایران جہازوں پر فائرنگ کرے گا تو امریکا بھرپور جوابی کارروائی کرے گا ، ایران معاہدے کی پاسداری کرے یا پھر وہی کچھ بھگتے جو گزشتہ رات ہوا۔

WhatsApp
Get Alert