امریکی فوج کا شمال مشرقی ایران میں ریلوے پل پر حملہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق امریکی افواج نے شمال مشرقی ایران کے صوبہ گلستان میں واقع شہر آق قلعہ کے قریب ایک ریلوے پل پر فضائی حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 1:30 بجے پل پر دشمن کے7 میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جن میں سے 2 ریلوے ٹریک پر آ کر پھٹے، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن کو نقصان پہنچا۔
