پیدائش پر حق شہریت کا عدالتی فیصلہ غلط ہے یہ بدلہ نہ گیا تو امریکا تباہ ہو جائے گا: ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائش پر حق شہریت کے عدالتی فیصلے کو امریکا کے لیے تباہ کن قرار دیدیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ سےدرخواست کروں گا کہ پیدائش پرحق شہریت کیس کودوبارہ سنے، عدالتی فیصلہ غلط ہے اور یہ بدلہ نہ گیا توامریکا تباہ ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شہریت برائے فروخت نہیں اور یہ عمل جرم ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کا حق شہریت ختم کرنےکی کوشش کی تھی۔
بعدازاں امریکی سپریم کورٹ نے پیدائش پر حقِ شہریت برقرار رکھا تھا اور کہا تھا کہ شہریت کےحق کا اطلاق امریکا میں پیدا ہونے والے تمام بچوں پریکساں ہوتا ہے۔
