سعودیہ نے پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کیلئےسیاحتی پیکجز ویزا متعارف کرادیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی پیکجز کے ویزا کا اجرا کردیا۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بتایا کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے آغاز سے سیاحوں کے سفر کو آسان بنایا ہے، ان سہولتوں میں الیکٹرانک سیاحتی ویزا، آمد پر ویزا اور ٹرانزٹ ویزا شامل ہیں۔
وزارت سیاحت کے مطابق ایک نئی آزمائشی سروس سیاحتی پیکج ویزا بھی متعارف کرائی ہے، سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت ابھی پاکستان، میکسیکو، انڈونیشیا اور مصر کیلئے ہے۔
اس کے علاوہ سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت بھارت، بنگلادیش اور اردن کیلئے بھی ہے جب کہ پیکج خریداری کے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا۔
