وزیراعظم نے حکومت کیلئے اگلے 3 ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی .

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں، آئندہ3ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہورہی، میرے فوجی قیادت کیساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں ،نومبر دورہے .

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی ، حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، اپوزیشن عدم اعتماد لاناچاہتی ہے تو ضرور لائے .

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں ، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہےہیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا، انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں