وزیراعظم نے حکومت کیلئے اگلے 3 ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں، آئندہ3ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہورہی، میرے فوجی قیادت کیساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں ،نومبر دورہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی ، حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، اپوزیشن عدم اعتماد لاناچاہتی ہے تو ضرور لائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں ، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہےہیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا، انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago