کراچی میں یومیہ کورونا کیسز شرح 10فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں یومیہ کورونا کیسز شرح 10 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ، ملک کے سب سے بڑے شہر میں وباء کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد ہوچکی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں اومی کرون ویرینٹ کورونا کی دوسری قسموں کی جگہ لے رہا ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فیصد ہو گئی ہے ، کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے ، جن کے باعث 650 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی .


ادھر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی ایک ہی روز میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے 31 نئے کیسز سامنے آگئے‘ شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 5.7 فیصد تک پہنچ گئی ، محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں ایک ہی دن میں 31 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ہی شہر میں اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 243 تک پہنچ ہوچکی ہے جب کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 251 مریضوں میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے .
اسی طرح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ہوگئی جب کہ وباء سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ گزشتہ روز عالمی وباء کی وجہ سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس وقت 609 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے .

. .

متعلقہ خبریں