کراچی میں یومیہ کورونا کیسز شرح 10فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں یومیہ کورونا کیسز شرح 10 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ، ملک کے سب سے بڑے شہر میں وباء کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد ہوچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں اومی کرون ویرینٹ کورونا کی دوسری قسموں کی جگہ لے رہا ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فیصد ہو گئی ہے ، کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے ، جن کے باعث 650 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ادھر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی ایک ہی روز میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے 31 نئے کیسز سامنے آگئے‘ شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 5.7 فیصد تک پہنچ گئی ، محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں ایک ہی دن میں 31 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ہی شہر میں اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 243 تک پہنچ ہوچکی ہے جب کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 251 مریضوں میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے۔
اسی طرح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ہوگئی جب کہ وباء سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ گزشتہ روز عالمی وباء کی وجہ سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس وقت 609 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

39 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

49 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago